افریقہ میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

   

Ferty9 Clinic

گبرون :افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں 1098 قیراط کا ہیرا دریافت ہوا ہے جسے دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیاکے مطابق جواہرات اور قیمتی دھاتوں کی کان کنی کرنے والی کمپنی اینگلو امریکن پی ایل سی کی ڈی بیئر کمپنی اور بوٹسوانا کی حکومت کے اشتراک سے کان کنی کرنے والی مقامی کمپنی ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی نے اس کو دریافت کیا ہے۔ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر لائنیٹ آرمسٹرانگ نے یہ دریافت ہونے والا ہیرا بوٹسوانا کے صدر موکگویٹسی ماسیسی کو پیش کیا۔بوٹسوانا سے دریافت ہونے والے اس ہیرے کو دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔