افریقہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10افراد ہلاک

   

بنگوئی، 26 جون (یو این آئی) وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) کے دارالحکومت بنگوئی کے بارتھیلیمی بوگاندا ہائی اسکول میں امتحان کے دوران ٹرانسفارمر پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے ۔وزارت قومی تعلیم کے مطابق، ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد ای این ای آرسی اے کی ایک ٹیم کو مرمت کے کام کے لیے پہلے بھیجا گیا تھا۔ بجلی کی سپلائی بحال ہوتے ہی ٹرانسفارمر میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے امتحانی مراکز میں افراتفر مچ گئی۔ایک طالب علم روفین پنڈاما نے بتایا کہ ہم امتحان دے رہے تھے کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ ہر کوئی ادھر ادھر بھاگنے لگا۔ بہت سے دوست گر کر دب گئے ۔وزارت نے کہا کہ اسکول کے دو امتحانی مراکز میں کل 5,311 طلباء موجود تھے ۔