جنیوا۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے سائنسی ماڈلنگ کی مدد سے پیشن گوئی کی ہیکہ بر اعظم افریقہ میں نیا کورونا وائرس دیڑھ لاکھ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔ آئندہ بارہ ماہ کے دوران مختلف افریقی ملکوں میں 231 ملین افراد اس وائرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جمعہ کو چھپنے والے اس مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا ہیکہ یورپ اور امریکہ کے مقابلے میں افریقہ میں انفیکشن ریٹ کم رہیگا جبکہ بیماری کی شدت اور شرح اموات بھی دنیا کے دیگر حصوں سے کم رہنے کا امکان ہے۔