میلبورن۔ اسپنر ناتھن لیون نے 3-58 اور متبادل فاسٹ بولراسکاٹ بولانڈ نے 2-49 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دوسری اننگز میں204 رنز پر آؤٹ کرکے مہمانوں کو شرمناک اننگز اور 182 رنز سے شکست دی۔ جمعرات کو ٹسٹ اور تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔ چار دنوں میں یہ جیت برسبین میں پہلے ٹسٹ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں دو دن کے اندر 6 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست کے بعد دوسری ناکامی ہے۔ تیسرا اور آخری ٹسٹ 4 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے اگلے سال ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں شرکت کے اپنے امکانات کو بڑھا دیا ہے اور جنوبی افریقہ کی امیدوں پر بڑا دھکا لگا دیا ہے۔ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹسٹ اپنے نام کرتے ہوئے آسٹریلیا نے جہاں ایک جانب فائنل میں اپنی رسائی کو یقینی بنالیا ہے وہیں دوسری جانب اس نے افریقی امیدوں کو عملاً ختم کردیا ہے ۔ پیٹ کمنز کی ٹیم نے ٹسٹ کے چوتھے دن کے وسط میں اننگز اور 182 رنز سے فتح سمیٹ لی، تجربہ کار اسپنر لیون (3-58) اور سیمر بولانڈ (2-49) نے جمعرات کو مہمان ٹیم کو زیادہ تر نقصان پہنچایا۔اس فتح سے آسٹریلیا کو پروٹیز پر 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگئی ہے اور ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ اسٹینڈنگ میں ان کی برتری کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ جنوبی افریقہ نے چوتھے دن 15/1 پر دوبارہ کھیل کا آغازکیا اور اسے ٹسٹ میں واپسی کے لیے ایک کرشمے کی ضرورت تھی، ٹیمبا باووما (65) اور کائل ویرینے (33) نے پانچویں وکٹ کیلئے 63 رنز کی رفاقت کے دوران کچھ مختصر مزاحمت کی لیکن بولانڈ نے اس شراکت کو توڑا جب اس نے ویرین کو ایل بی ڈبلیوکیا اور پھر لیون نے باقی وکٹوں کو سمیٹ کرآسٹریلیا کو فتح تک پہنچایا اور گھریلو سرزمین پر ایک اور سیریز کی فتح کو یقینی بنایا۔ آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں کہا کہ جیت کے لیے آسٹریلیا کو ملنے والے 12 پوائنٹس اس عرصے کے 14 میچوں میں اس کے 132 پوائنٹس پر پہنچا دیا ہے ، کامیابی کے بعد ان کی جیت کا تناسب متاثرکن 78.57 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو اگلے سال اوول میں ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہلی بار شرکت کا موقع مل گیا ہے، فائنلسٹ کا تعین ہونے سے پہلے اس عرصے میں پانچ ٹسٹ باقی ہیں (ایک جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں اور چار فروری اور مارچ کے دوران ہندوستان میں)۔ سرفہرست دو ٹیمیں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں اور آسٹریلیا کے برعکس افریقی ٹیم کی مسلسل دوسری مایوس کن کارکردگی کے بعد ان دو مقامات میں سے ایک حاصل کرنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں۔ میلبورن میں افریقہ کے نتیجہ کے بعد ہندوستان 58.93% جیت کے فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور سری لنکا (53.33%) تیسرے نمبر پر ہے اور جنوبی افریقہ (50%) کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے ۔
ہیزل ووڈ سڈنی ٹسٹ کیلئے دستیاب
میلبورن ۔ آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے زخمی ہونے کی وجہ سے باکسنگ ڈے ٹسٹ سے باہر ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی ٹسٹ کے لیے خود کو فٹ قرار دے دیا ہے۔ ہیزل ووڈ پرتھ ٹسٹ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلنے کے بعد ایکشن سے باہر ہو گئے تھے ۔ اس کے بعد انہوں نے کرسمس کے دن جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ سے خودکو دستبردارکرلیا ، کیونکہ مقامی کھلاڑی اسکاٹ بولان نے پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔ اب ایم سی جی میں کیمرون گرین اور مچل اسٹارک انگلی کے زخم کا شکار ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ آسٹریلیائی ٹسٹ پلیئنگ الیون میں دو مقامات موجود ہیں۔ میںدستیاب ہوں۔