اتاروبا۔ نکولس پوران کی 13گیندوں میں 35 رنز کی اننگز اور پھر ویسٹ انڈیز نے بارش کی وجہ سے تیسری ٹی20 کرکٹ میچ اور سیریز میں جنوبی افریقہ کو سے شکست دی۔ بارش کے باعث کھیل ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا ۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کے پانچویں اوور میں بارش دوبارہ شروع ہوئی، جس سے میچ فی ٹیم 13 اوورز تک کم ہوگیا۔ جب بارش شروع ہوئی تو جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنائے تھے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 15 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹیم کو چاروکٹوں پر 108 تک پہنچایا۔. اسٹبس نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔جواب میں پورن نے دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ چوتھے اوورکی پانچویں گیند پر پورن آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈیزکا آسکور دو وکٹوں پر 60 رنز تھا۔ شائی ہوپ نے 24 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 42 اور شمرون ہیٹمائر نے 17گیندوں میں 31 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 56 رنز جوڑے۔ ویسٹ انڈیز نے اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو3-0 سے شکست دی تھی۔
ایونز اورکھچانوف کا میچ
ریکارڈ پانچ گھنٹے 35 منٹ تک جاری رہا
نیویارک۔ یو ایس اوپن میں ڈین ایونز اورکیرن کھچانوف کے درمیان پہلے راؤنڈ کا میچ پانچ گھنٹے 35 منٹ تک جاری رہا جو کہ ٹورنمنٹ کا ایک ریکارڈ ہے۔ 1970 میں ٹائی بریکرکے ٹورنامنٹ میں متعارف ہونے کے بعد یہ سب سے طویل میچ ہے۔ ایونز سے کیرن کو6-7 (6-8) 7-6 (7-2) 7-6 (7-4) 4-6 6-4 سے شکست دی۔ ایونز پانچویں سیٹ میں 4۔ 0 سے پیچھے تھے۔ آخری مقام پر 22 شاٹ کی ریلی آئی اور ایونز نے اسے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پانچ گھنٹے 26 منٹ کا تھا جب اسٹیفن ایڈبرگ نے 1992 کے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں مائیکل چانگ کو شکست دی تھی۔