کولکتہ ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چھ راؤنڈز کے بعد ہندوستان اور جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے دو مقامات پر قبضہ جما کر بہترین ٹیموں کے طور پر ابھرے ہیں اور آرام سے سیمی فائنل میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ میزبان ہندوستان اپنی غالب آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے ایونٹ میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ جنوبی افریقہ، نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کو چھوڑکر بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جب ہندوستان 5 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گا تو کوئی بھی دونوں ٹیموں سے آتش بازی کی توقع کر سکتا ہے جس میں بلاک بسٹر مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گرائم اسمتھ، جو اس وقت ایس اے 20 کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کی کہ ٹورنمنٹ میں جنوبی افریقہ کی فارم اورکس طرح ہندوستان کی بولنگ پروٹیز کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ اسمتھ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، جیسا کہ سب کی طرح میں نے شاید ورلڈ کپ میں ٹیم کی اس طرح کی کارکردگی کی توقع تھوڑی کم رکھی ہے لیکن سرفہرست کھلاڑیوںنے واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور موقع ملنے پر دوسرے کھلاڑیوں نے واقعی قدم بڑھایا ہے۔ یہ جاننا کہ وہ سیمی فائنل کے لیے کافی حد تک کوالیفائی کر چکے ہیں یہ ایک شاندار نتیجہ ہے۔ راؤنڈ رابن میں تین بڑے کھیل باقی ہیں، افغانستان، نیوزی لینڈ اور ظاہر ہے ہندوستان کے خلاف تو سب سے بڑا مقابلہ ہوگا لیکن جنوبی افریقہ ایسا لگتا ہے کہ وہ سیمی فائنل میں جانے والا ہے اور یہ بہت بڑاہندوستان کا مقابلہ ہونے والا ہے۔ میں جنوبی افریقہ ۔ ہندوستان فائنل کی امید کر رہا ہوں اگر مجھے خوابیدہ خواہش کو ختم کرنا پڑا تو ایسا ہی ہوگالیکن اس سے پہلے ایڈن گارڈنز میں ایک دلچسپ ٹکراؤ کی امید کی جاسکتی ہے۔