میناپولس :مینیاپولس کے مضافات میں ایک 20 سالہ افریقی امریکی نوجوان پر فائرنگ کرنے والی پولیس افسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس نوجوان کی ہلاکت کے بعد مینیاپولس میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے دفتر استغاثہ نے اس پولیس افسر پر دوسرے درجے کے غیر ارادی قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ قبل ازیں پولیس سربراہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ پولیس افسر نے غلطی سے پستول کو اسٹن گن سمجھ کر استعمال کیا تھا۔