افریقی بورڈ کے ڈائرکٹر معطل

   

جوہانسبرگ۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ جنوبی افریقی بورڈ نے عبوری ڈائرکٹر کورے وان جائل، چیف آپریٹنگ افسر نسیئی آپیاہ اور کمرشل منیجر کلاؤ ایکسٹین کو گزشتہ برس جانسی سوپرلیگ ٹورنمنٹ کے اسپانسرشپ حقوق کی فیس ادا نہ کرنے پر اپنی ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی پر معطل کردیا ہے ۔ سی ایس اے نے ان تین کرکٹروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے لیکن تصدیق کی کہ جو بھی ملازم اس معاملہ سے جڑے ہوئے ہیں انہیں تادیبی کارروائی کمیٹی کی فہرست میں رکھا گیا ہے اور عارضی طورپر معطل رہیں گے ۔ ا ن میں جائل، آپیاہ اور ایکسٹین کے نام شامل ہیں۔گزشتہ ہفتہ جنوبی افریقہ کرکٹر اسوسی ایشن نے تقریباََ 164,000ڈالر کی فیس ادا نہیں کرنے کی سرکاری سماعت کی بات کہی تھی۔