کیپ ٹاؤن 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ماکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آف انیمل بیوہیر اور یونیورسٹی آف کونسٹانز کی رپورٹ کے سائنسدانوں نے پتہ چلایا ہے کہ چھوٹے دماغ کے حامل پرندوں میں ایک ہمہ سطحی سوسائٹی پائی جاتی ہے۔ افریقی جنگلات میں یہ گدھ کی طرح کا پرندہ ہے۔ سائنسدانوں نے ان پرندوں کو دیکھا ہے جن کا طرز عمل جارحانہ نوعیت کا ہے۔ اس علاقہ میں رہنے والے دیگر پرندوں کے گروپ کی طرح ان گدھ کی طرح کے پرندوں میں بھی جارحانہ رویہ کے نمایاں حرکتیں دیکھی گئی ہے۔ ریسرچ کرنے والوں نے مزید کہاکہ ان کے تعلق سے مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکے۔