افریقی ملک موزمبیق میں داعش کاحملہ ،کئی افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

عدیس ابابا ۔ عرب میڈیا کے مطابق داعش کے حملے کے باعث 180 سے زائد افراد 3 دن سے ہوٹل میں محصور ہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں۔ موزمبیق کے شمال میں حملہ ایل این جی کی سائٹ کے قریب کیاگیا ہے۔ ایل این جی کمپنی کے عملے اورسرکاری ملازمین نے پالما ہوٹل میں پناہ لے رکھی ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں کمپنی کے ملازم نے بتایا کہ حملے کے بعد تقریبا سارا قصبہ تباہ ہوگیا بہت سے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پالما میں داعش کے دہشت گردوں سے نمٹنے کی لئے فوج بھیج رہے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی طور پر الشباب کے نام سے مشہور گروپ سے وابستہ ہیں۔ ادھر جنوبی افریقہ کی نیوز ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ حملے کے دوران جنوبی افریقہ کا ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔