افریقی یونین: سوڈان کے فوجی حکمرانوں کو 3 ماہ کی مہلت

   

قاہرہ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)افریقی یونین کے رہنماؤں نے قاہرہ میں اپنی ایک سمٹ میں سوڈان میں حکمران فوجی کونسل کو ملک میں جمہوری اصلاحات کے لیے تین ماہ کی مہلت دے دی۔ 11 اپریل کو طویل عرصے سے حکمران عمر البشیر کو اقتدار سے علیحدہ کرنے والی فوجی قیادت پر شدید دباؤ ہے کہ وہ حکومت جلد از جلد سویلین رہنماؤں کے حوالہ کر دے ۔ اس سے قبل افریقی یونین نے سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کو اقتدار کی سول قیادت کو منتقلی کیلئے گزشتہ ہفتہ صرف پندرہ دن کی مہلت دی تھی۔ اس کے علاوہ یونین نے سوڈان کی رکنیت معطل کر دینے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔ افریقی یونین کے ایک سربراہی اجلاس کے بعد مصری صدر السیسی نے منگل کو قاہرہ میں کہا کہ سمٹ کے شرکاء نے سوڈانی فوج کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔