افریقی G-5 ریاستوں اور فرانس کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

   

پیرس ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور افریقہ کے علاقے ساحل کی ریاستوں کے سربراہان نے مذہبی شدت پسندی کے خلاف فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ G-5 کہلانے والی افریقی ریاستوں نائجر، چاڈ، موریطانیہ، برکینا فاسو اور مالی میں فرانسیسی افواج کی حالیہ تعیناتی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ تاہم فرانسیسی شہر پاؤ میں ہونے والی ایک ملاقات میں ان ریاستوں کے سربراہ نے کہا ہے وہ یہ تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ساحل کے علاقے میں متعدد شدت پسند گروپ سرگرم ہیں۔ بین الاقوامی فوجی موجودگی کے باوجود اس خطے میں حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔