افزودہ نیوکلیئر مواد تباہ شدہ تنصیبات کے ’ملبے تلے‘ موجود : ایران

   

تہران ۔ 12 ستمبر (ایجنسیز)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو کہا کہ ایران کا افزودہ نیوکلیئر مواد اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران تباہ شدہ تنصیبات کے “ملبے تلے” دبا ہے۔ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں عراقچی نے کہا، “ہمارا تمام نیوکلیئر مواد بمباری کی زد میں آنے والی تنصیبات کے ملبے تلے دبا ہے اور ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم ملک کی اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مواد کی حالت اور رسائی کا جائزہ لے رہی ہے۔عراقچی نے کہا کہ ایران کا اعلیٰ سکیورٹی ادارہ یعنی قومی سلامتی کونسل ملک کے نیوکلیئر امور کی انچارج ہے۔