افسانوی وڈالیس کا حیدرآباد میں 21 ستمبر کو مظاہرہ

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : (پریس نوٹ ) : افسانوی وڈالیس حیدرآباد میں شلپا کلا ویدیکا آڈیٹوریم میں 21 ستمبر کو ’ روایت ‘ میں پہلی مرتبہ اپنا مظاہرہ پیش کریں گے ۔ شائقین موسیقی حیدرآباد میں معروف ڈیواستاد پورن چندوڈالی اور لکھوبندروڈالی کے مظاہرہ کا ناقابل فراموش تجربہ کریں گے ۔ 21 ستمبر ہفتہ کو 6-30 بجے شام شلپا کلا ویدیکا آڈیٹوریم میں اس مظاہرہ کی شاندار پیشکشی عمل میں آئے گی ۔ ٹکٹس bookmyshow.com پر دستیاب ہیں ۔۔