افسران، عوام کے مسائل پر سنجیدگی سے دھیان دیں:یوگی

   

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جنتا درشن میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کے مسائل پر پوری سنجیدگی اور حساسیت سے دھیان دے کر ان کا فوری،میعاری اور تشفی بخش ازالہ کرائیں تاکہ کسی کو بھی پریشان نہہونا پڑے ۔گورکھپور قیام کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کی صبح گورکھناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن میں تقریبا 300 افراد سے ملاقات کی اور کہا کہ جنہیں علاج میں سرکاری امداد کی ضرورت ہے تو ان کے تخمینہکا عمل کو جلد سے جلد پورا کر کے حکومت کو فراہم کرائیں۔ اس دوران علاج میں مالی مدد کی درخواست لے کر پہنچی ایک خاتون کو یوگی نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سے تخمینہ منگا لیجئے علاج کا پیسہ سرکار دے گی۔