چنڈی گڑھ: (یو این آئی) : پنجاب بی جے پی کے صدر سنیل جاکھڑ نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان پر ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے بروقت اور مربوط رہنمائی نہ ملنے سے گمراہی پیدا ہوتی ہے ۔ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو بلا تاخیر واضح صلاح اور ایکشن پلان کے بارے میں بتایاجائے ۔ جاکھڑ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ میں وزارت داخلہ اور ریاستی افسران سے لوگوں کے لیے فوری طور پر واضح اور مستقل رہنما خطوط جاری کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ کچھ علاقوں میں بلیک آؤٹ، کچھ میں سائرن اور کئی جگہوں پر مواصلاتی نظام نہ ہونے سے لوگوں میں گمراہی اور تشویشات بڑھ رہی ہے ۔ صورتحال کو واضح کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں کو اس بارے میں واضح معلومات فراہم کی جانی چاہئے کہ انہیں خاص حالات میں کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے ۔