افسوسناک! 2012 کے بعد سے ہندوستانی ایک بھی یونیورسٹی کا نام دنیا کے ٹاپ 300 میں شامل نہیں ہوا

,

   

ملک میں معیشت ہی نہیں بلکہ تعلیمی معیار بھی مسلسل گھٹتا جا رہا ہے پچھلے سات سالوں میں ہندوستان کی کسی یونیورسٹی کا نام دنیا کی ٹاپ یونیورسٹی میں نہیں ایا ہے۔ 2020 کی ریکنگ کے اعداد وشمار میں ہندوستان کے بنگلور کی یونیورسٹی آئی آئی یس سی ضرور ملک کی سب سے اعلیٰ رینکنگ میں آگئی مگر پچاس کے نمبر پر پہنچ جانے کے بعد قسمت نے ساتھ چھوڑ دیا۔

ٹائمس ہائر ایجوکیشن کی ایک رپورٹ ملی اطلاع کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سال 2012 کے بعد سے کوئی بھی ہندوستانی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 300 یونیورسٹیوں میں اپنی جگہ نہیں بنا پائی ہے۔ واضح رہے اس دوران آئی آئی ٹی روپار اور آئی آئی ٹی اندور نے اپنی رینکنگ میں زبردست سدھار کیا ہے اور وہ آئی آئی ایس سی کے رینکنگ گروپ301-350 میں آ گئی ہیں۔ ان دونوں یونیورسٹیوں نے باقی یونیورسٹی سے بہت اچھا کیا ہے۔ آئی آئی ٹی ممبئی، کھڑگپور اور دہلی کو 401-500 رینکنگ گروپ میں رکھا گیا ہے۔

چین کی 24 یونیورسٹیوں کو ٹاپ 200 میں جگہ ملی ہے اور چین ایشیا میں سب سے آگے ہے۔ ہندوستان سے جن نئی یونیورسٹیاں کو داخلہ ملا ہے اس میں ممبئی کا انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر شامل ہیں۔ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو پہلی مرتبہ 601-800 کے رینک گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔