افضل گنج اور کاچی گوڑہ سے دو افراد کی نعشیں برآمد

   

حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) افضل گنج اور کاچی گوڑہ پولیس نے دو نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ شراب اور سیندھی کی عدم دستیابی کے سبب ان افراد کی موت ہوئی ہوگی جو شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 55 سالہ آشاانا جو کرما گوڑہ سعیدآباد علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے سنٹرل لائبریری کے علاقہ اس کی نعش برآمد کیا جو یکم اپریل کو اپنے گھر سے نکلا تھا۔ آشا انا شراب کے نشہ کا عادی تھا اور شراب کی عدم دستیابی پر نیم پاگل حرکتیں کررہاتھا۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 59 سالہ لکشمی نارائنا جو ایرہ گڈہ علاقہ کا ساکن شراب کی تلاش میں بھٹکتے ہوئے کاچی گوڑہ علاقہ پہنچ گیا اور فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔