جنگاؤں سابق رکن اسمبلی کی جانب سے دعوت افطار اور روزہ داروں سے خطاب
جنگاؤں /16( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ رکن اسمبلی و رکن پی سی سی مسٹر کے پرتاپ ریڈی کی جانب سے گائتری گارڈن جنگاؤں پر دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر کے پرتاپ ریڈی نے روزہ داروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بڑا عظیم ہے ۔ آپ لوگ روزہ رہ کر خوب عبادت کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مہینہ میں قرآن نازل ہوا ہے ۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ایک بڑی رات پوشیدہ ہے ۔ لیلتہ القدر کے دن آپ لوگ جاگتے ہیں اور خوب عبادت کرتے ہیں ۔جنگاؤں اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرکے 2023 میں آپ لوگوں کے سامنے ایم ایل اے کیلئے مقابلہ کروں گا ۔ آپ لوگوں کی مدد ہونا ضروری ہے۔ کانگریس پارٹی سیکولر پارٹی ہے آپ لوگ اس کا ساتھ دیں ۔کانگریس کے دور حکومت میں مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات دئے گئے کئی مسلم لڑکے اور لڑکیاں اعلی تعلیم حاصل کئے اور کر رہے ہیں ۔ آپ لوگ میرا ساتھ دیں اور مجھے یہاں سے کامیاب بنائیں ۔ میں آپ لوگوں کے جو بھی کام ہیں پورا کروں گا ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و نائب صدر اقلیتی کانگریس تلنگانہ نے کہا کہ افطار پارٹیوں کے ذریعہ گنگا جمنی تہذیب اور یکجہتی دیکھی جاتی ہے۔ جس میں مسلمانوں کے علاوہ برادران وطن کے لوگ شرکت کرتے ہوئے آپسی محبت کا ثبوت دیتے ہیں ۔ رمضان المبارک کا مہینہ سب مہینوں میں افضل ہے ۔ خوب عبادت کریں ، دعائیں مانگیں ، اللہ قبول کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر ارشد الرحمن ، محمد انور شریف ، محمد عظیم الدین ، محمد انور سابقہ کونسلر ، محمد اظہر الدین، محمد قادر شریف ، محمد اشرف ، سید جہانگیر ۔ محمد مصطفی ، محمد اطہر ، محمد انور ، محمد رافع متین ایڈوکیٹ ، عبدالمنان رضی ، کے راملو ، سری راملو ، سرینواس ، کملاکر ، ملیشم ، بالاکرشن کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔