کابل:افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہارمیں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے جنگجوؤں کے حملے میں دو پولیس افسران کی موت ہو گئی اور 09 دیگر زخمی ہو گئے ۔ صوبے کے گورنر عطاء اللہ کھوگیانی نے جمعرات کو بتایا کہ طالبان باغیوں نے بدھ کے روز صوبے کے ضلع کھوگیانی میں دو سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دو جوانوں کی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے ۔ کھوگیانی نے کہا کہ ان حملوں کے دوران بڑی تعداد میں طالبانی جنگجوؤں کو نقصان پہنچا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔