افغانستان:طالبان کے حملے میں 9فوجیوں کی موت

   

کابل 16اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ لوگرمیں بدھ کی شب طالبان شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں افغان فوج کے کم از کم9جوان مارے گئے ہیں۔ملک کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے واقعے کی تصدیق کی اور کہا ’’لوگر صوبہ میں ضلع چرخ کے قلعہ دشت علاقے میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسیز کی چوکیوں پر طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی فورس کے 9اہلکار مارے گئے‘‘۔