دبئی، 3 ستمبر (آئی اے این ایس) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 درجہ بندی میں افغانستان کے بیٹر ابراہیم زدران اور صدیق اللہ اتل نے پاکستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی میچ میں بالترتیب 65 اور 64 رنز بنا کر بڑی چھلانگ لگائی۔ زدران 12 درجے ترقی کے بعد 20ویں اور اتل 346 درجے کی غیر معمولی چھلانگ لگا کر127ویں مقام پر پہنچ گئے۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز (2 درجے ترقی پاکر مشترکہ 31ویں) بیٹنگ رینکنگ میں آگے بڑھے، جبکہ بولروں میں صوفیان مقیم (11 درجے ترقی پاکر 22ویں)، شاہین آفریدی (8 درجے ترقی کے بعد26ویں) اور محمد نواز (15 درجے کی چھلانگ سے 43ویں) نے بھی نمایاں بہتری حاصل کی۔