افغانستان: آئی ایس کے خلاف ایک کامیاب کارروائی

   

کابل 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان سکیوریٹی دستوں نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔ قومی سلامتی کے محکمے کے مطابق ایک خصوصی آپریشن میں اس تنظیم کے سربراہ اسلم فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فاروقی مولوی عبداللہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اسکے علاوہ آئی ایس کے مزید 19 جنگجوؤں اور دو قائدین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔