واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کا کہنا ہیکہ امریکی افواج کے تحفظ کے کیلئے مزید 18جنگی جہاز افغانستان بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹگان نے 6مئی جمعرات کواعلان کیا کہ افغانستان میں امریکی اور ناٹوافواج کے تحفظ کیلئے امریکی عسکری کمانڈ نے اضافی جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہیکہ امریکہ اور ناٹوممالک نے یکم ؍ مئی سے افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا شروع کر دیا ہے۔
فجی جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے
ہانگ کانگ: فجی جزیرے میں جمعہ کودرمیانہ درجہ کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 04.25 بجے آئے زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے کا مرکز 25.6857 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 176.212 مغربی طول بلد پر اور سطح سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں انخلا کے جس منصوبے کا اعلان کیا تھا اس کے مطابق امریکی افواج کو اس برس گیارہ ستمبر تک افغانستان سے مکمل طور پر نکالنا ہے اور اسی کے تحت ناٹواتحاد نے بھی اپنے فورسز کے انخلاء کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے جوائنٹ چیف چیئرمین مارک ملی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ افغانستان سے نکلنے والی افواج کو فضائی تحفظ فراہم کرنے کے لیے چھ بی – 52 بمبار جہاز اور 12 ایف 18 جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج پر ابھی تک کوئی حملہ نہیں ہوا ہے تاہم دیکھا یہ گیا ہے کہ طالبان ہر روز افغان حکومت کے فورسز کے خلاف 80 سے 120 تک حملے کر رہے ہیں۔مارک ملی نے افغان فورسز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ متحد و مربوط ہیں اور امریکہ ان کی مدد کے لیے ایسے متبادل پر غور کر رہا ہے جس سے افغان فورسز اپنے ملک کی سکیورٹی کو برقرار رکھ سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا، ”اب وہ اپنے خود کے ملک کے لیے لڑ رہے ہیں، لہذا یہ کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے۔