افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے واحد ٹسٹ کا آج آغاز

   

کابل ۔26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف27 نومبر کو لکھنؤ میں شروع ہونے والے واحد ٹسٹ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔راشد خان کی زیر قیادت افغان ٹیم میں آل راؤنڈرکریم جنت اور نجات مسعود کو پہلی مرتبہ طلب کیا گیا ہے جبکہ جمال ناصر اور امیر حمزہ کے علاوہ اسکواڈ میں افسر زازئی،اکرام علی خیل،دولت زدران،جاوید احمدی، ابراہیم زدران،اصغر افغان،احسان اللہ،ضیاء الرحمن اور یامین احمد زئی بھی شامل ہیں تاہم شاہ پور زدران، حشمت اللہ شاہدی اور سید شیرزاد کو قابل غور نہیں سمجھا گیا۔یاد رہے کہ افغانستان لکھنومیں ونڈیز کی میزبانی کررہا ہے۔