نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے تئیں پوری طرح پابند عہد ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نہ صرف دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دیتا ہے بلکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کرتا ہے ۔