افغانستان: بم دھماکے ، تین افراد ہلاک

   

کابل، 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے قندھار صوبہ میں اتوار کو سڑک کنارے ہوئے بم دھماکے میں ایک بچہ سمیت تین شہریوں کی موت ہوگئی۔مقامی میڈیا نے پولس سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکہ صوبہ کے دمان ضلع کے نزدیک ہوا۔ اس حادثے میں ایک بچہ سمیت افراد کی موت ہوگئی۔ابھی تک کسی بھی جنگجو تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی نامزدگی سے دستبرداری
واشنگٹن، 17 روری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیتھر نورٹ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر (نمائندہ) کے عہدہ سے اپنا نامزدگی کا نام واپس لے لیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔صدر (ڈونالڈ ٹرمپ) اس عہدہ کے لئے ایک دوسرے امیدوار کے نام کا اعلان جلد ہی کریں گے ‘‘۔