افغانستان: جھڑپوںمیں6طالبان اور2 فوجی جاں بحق

   

Ferty9 Clinic

کابل : افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں6 طالبان اور2 فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جاوید بشارت نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بغلانی مرکزئی میں مسلح طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا۔جس پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

سابق امریکی نائب صدر والٹر ایف مونڈیل کا انتقال
واشنگٹن: سابق امریکی نائب صدر والٹر ایف مونڈیل کا انتقال ہوگیا۔ وہ 93 سال کے تھے ۔والٹر ایف مونڈیل کے خاندان کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے بتایا کہ مسٹر والٹر کا پیر کو انتقال ہوگیا۔ انہوں نے سابق نائب صدر کی موت کی وجہ کی وضاحت نہیں کی۔ والٹر کے خاندان میں ان کے دو بیٹے ہیں۔