افغانستان جھڑپ: پانچ طالبانی سمیت 7ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

قندوز: افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں بدھ کی صبح طالبانی اور حفاظتی دستوں کے مابین جھڑپ میں دو فوجی اور پانچ طالبانی مارے گئے نیز دونوں جانب کے 11 لوگ زخمی ہوگئے ۔ضلعی سربراہ محبوب اللہ نے بتایا کہ طالبانیوں نے آج صبح امام صاحب ضلع کے کرغز علاقے میں جوائنٹ افغان فوج اور پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے بعد حفاظتی دستوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔ لڑائی کے دوران حفاظتی دستے کے پانچ ارکان اور چھ طالبانی زخمی ہوگئے ۔افسر نے بتایا کہ علاقے میں ہلاکت خیز گولی باری کے بعد حفاظتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے اور سبھی زخمیوں کو صوبائی راجدھانی قندوز شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ افغانستان میں گھنی آبادی والے زیادہ تر علاقوں اور سبھی 34 صوبوں میں افگان فوج کا کنٹرول ہے لیکن دیہی علاقوں کے بڑے حصے پر طالبان نے قبضہ کر رکھا ہے ، جو مسلسل افغانستانی شہروں اور اضلاع کے خلاف بڑے پیمانے پر منظم حملے کرتے رہتے ہیں۔