افغانستان حملوں میں داعش کا ہاتھ ہے: زلمے خلیل زاد

   

واشنگٹن ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے افغانستان میں اس ہفتے ہونے والے دوہرے حملوں کا الزام اسلامک اسٹیٹ پر عائد کیا ہے۔ افغانستان کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے جمعے کو ٹوئٹر پر اپنے آک پیغام میں لکھا کہ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ ان حملوں میں داعش ملوث ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اسلامک اسٹیٹ آسے حملے کرتی آئی ہے اور اس تنظیم سے نہ صرف افغان شہریوں بلکہ دنیا کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ کابل میں آک زچگی وارڈ اور صوبہ ننگر ہار میں آک جنازے پر اس ہفتے ہونے والے حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کابل کے ہسپتال پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کئی نامولود بچے اور عورتیں بھی شامل تھے۔