جلال آباد۔ 8جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ننگرہار صوبہ کے خوگیانی ضلع میں ہفتہ کو داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بناکر ڈرون حملے کیے گئے جس میں کم سے کم دوشدت پسند ہلاک ہوگئے۔ فوج نے ایک بیان میں بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے وزیروتنگی علاقہ اور خوگیانی ضلع میں سنیچر کو ڈرون حملے میں دوشدت پسندوں کو ہلاک کیاگیا۔شدت پسند وں کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارودبھی برآمد کیاگیاہے ۔