کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں سڑک کنارے ہوئے بم دھماکے میںافغان فوج کی بارڈر بریگیڈ کی تیسری بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر میجر محمد نعیم پیکر کی موت ہوگئی ہے ۔افغان فوج کی 209 ویں کور کے ترجمان حنیف رجئی نے یہاں ہفتہ کو ڈپٹی کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں جانکاری دی۔ رجئی نے بتایاکہ یہ واقعہ جمعہ کی رات شورتیپا ضلع کے باہری علاقے میں پیش آیا۔ اس دھماکے میں ڈپٹی کمانڈر کے علاوہ دو دیگر فوجیوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے ۔