افغانستان سلسلہ وار 5دھماکوں سے دہل گیا، 11افراد ہلاک

,

   

کابل:افغانستان کا دارالحکومت 24 گھنٹوں میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکوں سے گونج آٹھا جس میں مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت میں پانچ سے زائد دھماکے ہوئے جن میں سے تین دھماکے صبح ہوئے، دھماکوں میں سیکورٹی اہلکار سمیت 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ صبح تین دھماکے ہوئے، پہلے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو دوسرے دھماکے میںجمعیت اصلاح کے سربراہ کی گاڑی کو اور تیسرے دھماکے میں شہری کی گاڑی تباہ کیا گیا جس میں مجموعی طور پر جمعیت اصلاح کے رہنما سمیت 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز بھی کابل میں دو دھماکے ہوئے تھے، پہلا دھمکا افغان فوج کی گاڑی پر کیا گیا جس میں آرمی افسر اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ وفاقی وزیر مملکت برائے امن کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے میںتباہ کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔اسی طرح گزشتہ روز ہی کابل میں ٹارگٹ کلنگ کے 5 واقعات میں سابق الیکشن کمشنر اور افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافے پر امریکہ نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ گزشتہ برس فروری میں طے پانے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کا اشارہ دیا تھا۔