کابل،یکم ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں باگلان صوبے کی راجدھانی پُلِ خُمری میں سکیورٹی فورسز اور طالبان باغیوں کے درمیان اتوار کو ہونے والی مڈبھیڑ میں کم از کم 9افراد ہلک ہو گئے اور 27 دیگر زخمی ہوگئے ۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ طالبان باغیوں نے آج علیٰ الصباح پُلِ خُمری کے حسین خل اور زمان خل علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مڈبھیڑ کے دوران طالبان باغیوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی’۔ ہلاک ہونے والوں میں چار شہری، دو فوجی اور تین دہشت گرد شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے شہر کے وسطی حصے میں کئی راکٹ بھی داغے ۔ اس واقعہ میں 20 شہری، سکیورٹی فورسز کے دو جوان اور پانچ دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ طالبان باغیوں نے کُندُج صوبے کے دار الحکومت کُندُج میں ہفتے کے روز حملہ کیا اور بھاگنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے پورے دن چلنے والی مڈبھیڑ کے بعد انھیں مار گرایا۔ اس دوران کم از کم 38 دہشت گرد، پانچ شہری اور سکیورٹی فورسز کے 20 جوان مارے گئے تھے اور شہری اور سکیورٹی فورسز سمیت 85 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ افغانستان میں انتخابات کے موقع پر شدید تشدد کے پھوٹ پڑنے کی توقع کی جارہی تھی ۔ کیونکہ طالبان نے انتخابات میں عوام کو حصہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔
