افغانستان سیریز کیلئے کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ

   

کراچی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان ونڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس معائنہ ہوگا۔ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کرکیمپ میں شرکت کریں گے۔پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے، سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ونڈے میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ میچز سری لنکا میں کروانے کا خواہشمند ہے۔اس وقت افغانستان میں طالبان کی جانب سے انتظامیہ اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔