افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کی تیاریاں شروع

   

Ferty9 Clinic

کابل : امریکی افواج نے یکم مئی کو حتمی انخلاء کے آغاز سے پہلے ہی افغانستان سے اپنے ساز و سامان واپس بھجوانے اور مقامی سروس پرووائیڈرز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ صدر جو بائیڈن کی حکومت کے دوران یہ انخلاء امریکہ کی اب تک کی طویل ترین 20 سالہ افغانستان جنگ کا اختتام ہوگا۔ اس وقت تقریباً ڈھائی ہزار امریکی افواج اور لگ بھگ سات ہزار اتحادی فورسز جنگ زدہ ملک افغانستان میں موجود ہیں۔ یکم مئی سے واپسی متوقع ہے۔