افغانستان سے تمام ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح : وزیر خارجہ ایس جے شنکر

,

   

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کوبتایا کہ ہندوستان افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے ، لیکن اب پہلی ترجیح یہ ہے کہ باقی ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے واپس لایا جائے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کل تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔اس کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی توجہ لوگوں کو وہاں سے لانے پر ہے۔ حکومت افغانستان سے تمام ہندوستانی شہریوں کو جلد سے جلد واپس لانے کے لیے پرعزم ہے.