افغانستان سے مزید لوگوں کے انخلا میں ناکامی مایوس کن : شہزادہ ولیم

   

لندن : برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے افغانستان کے پناہ گزینوں سے کہا ہے کہ ان کے نزدیک یہ ’مایوس کن‘ امر ہیکہ برطانوی فوج افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد مزید لوگوں کے انخلا میں ناکام رہی۔ گذشتہ ماہ شہزادہ ولیم نے ایک ہوٹل میں افغان پناہ گزینوں سے ملاقات کی تھی۔15 ہزار سے زیادہ افغان برطانیہ میں آباد ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ اگست میں 15 ہزار افغانوں کے برطانیہ کے لیے انخلا کے بعد ان کے مستقل گھر تلاش کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔برطانوی روزنامہ ’’دی ٹائمز‘‘ کے ساتھ ایک پناہ گزین نے شہزادہ ولیم کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ ’انہوں نے بتایا کہ تھا کہ اگست میں انخلا کی کوششوں سے وہ مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کاش ہم مزید افغانوں کو برطانیہ لا سکتے۔برطانوی شہزادہ طالبان کے بارے میں متجسس ہیں کہ آیا اس گروپ میں تبدیلی آئی ہے۔