افغانستان سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں پولیو مہم

   

کوئٹہ : خیبر پختونخوا میں سخت سیکوریٹی میں انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم کے دوران صوبے کے بارہ اضلاع میں 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی مہم چلانے والی ٹیموں کو زیادہ تر ضم قبائلی اضلاع میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انسداد پولیو کے لیے کام کرنے والے بین الااقومی اداروں کی تمام تر کوششوں کے باجود پختونخوا کے بعض اضلاع میں رائے عامہ ہموار کرنے میں یہ ٹیمیں کامیاب نہ ہوسکیں جسکی وجہ سے رواں مہم کے تیسرے روز 13 ہزار سے زیادہ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔ پشاور میں صوبائی سطح پر انسداد پولیو کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق 22 مئی سے صوبے کے تیرہ اضلاع سمیت افغان مہاجرین کے 8 کیمپوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ مہم کے دوسرے مرحلہ میں پاک افغان سرحدی علاقوں اور پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلائے جائیں گے۔