افغانستان سے 280افراد جرمنی پہنچ گئے

   

تاشقند : لفتھانسا ایئرلائنز کا دوسرا ایئر بس A-340 افغانستان سے 280 افراد کو لیکر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ پہنچ گیا ہے ۔تاشقند ہوائی اڈہ کے ایک ملازم نے یہ اطلاع دی۔ تاشقند سے لوگوں کے پہلے گروپ کو چہارشنبہ کی رات جرمنی بھیج دیا گیا۔تاشقند افغانستان سے فرار ہونے والے مہاجرین کے لیے ٹرانزٹ سینٹر کے طور پر کام کرتا ہے ۔خیال رہے اتوار کو طالبان نے افغانستان کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے ملک چھوڑ دیا۔ مسٹر غنی نے کہا کہ انہوں نے تشدد روکنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ دہشت گرد دارالحکومت کابل پر حملہ کرنے کے لیے تیار تھے ۔افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بہت سے لوگ دہشت گردوں سے جوابی کارروائی کے خوف سے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔