اقوام متحدہ: افغانستان میں اس سال شدید بارشوں کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ضروریات کا جائزہ لیتی ہیں اور متاثرہ 100,000 لوگوں کیلئے امداد فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 85,000 لوگوں کو خوراک، خیمے ، صحت دیکھ ریکھ خدمات، پانی، صفائی کی کٹس وغیرہ جیسی اہم سہولیات فراہم کی گئی ہیں’’۔انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک افغانستان میں تقریباً 23 ملین افراد کو انسانی امداد فراہم کی گئی۔ اس سال افغانستان میں 250 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو کہ گزشتہ برس کے 147 کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال افغانستان کے 34 میں سے 30 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں کنار، خوست، لوگر اور قندھار صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ افغانستان ہیومینٹیرین ریسپانس پلان کا مقصد اس سال 2.21 کروڑ افراد کی زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنا ہے ۔ اس کیلئے 4.44 ارب امریکی ڈالر کے منصوبے کا 42 فیصد فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔