افغانستان: طالبان کا سیکوریٹی فورسیس پر حملہ

   

3 اہلکا ر ہلاک ، 5 زخمی
کابل: افغانستان کے شہر گردیز میں مسلح افراد کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔افغان فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 حملہ آور مارے گئے۔افغان پولیس کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح گردیز میں پبلک پروٹیکشن فورسز یونٹ پر حملہ کیا۔کمپاونڈ میں داخلے سے قبل باہر کار بم دھماکا کیا گیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔مقامی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے 10 منٹ بعد حملہ ختم کرا لیا گیا۔افغان میڈیاکے مطابق افغان طالبان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔