کابل، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ میں فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم چار سلامتی اہلکاروں کی موت ہوگئی اور سات لاپتہ ہوگئے ۔ مقامی پولس ترجمان عادل شاہ عادل نے یہ اطلاع دی۔ترجمان کے مطابق بلخ صوبہ کے عالم خیل علاقے میں ہتھیاروں سے لیس طالبان نے فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر حملہ کردیا جسکے بعد سلامتی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولس ترجمان نے بتایا کہ اس جھڑپ میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔واقع کا جائزہ لینے کے لئے فوج اور پولس کی مشترکہ ٹیم نے اتوار کو ان مقامات کا دورہ کیا جہاں یہ پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔