افغانستان :غیر ملکی افواج کے ہوائی حملہ میں نوزائیدہ سمیت8 ہلاک

   

کابل، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی خوست صوبہ میں ایک ہوائی حملہ میں نوزائیدہ سمیت8افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی رہائشی شاہ محمد نے بتایا کہ یہ حملہ غیر ملکی افواج کی طرف سے اس وقت ہوا جب ایک خاتون اسپتال میں اپنے نوزائیدہ بچے کو لے کر گھر آ رہی تھی۔ شاہ محمد نے کہا‘‘اس حملہ میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین، ایک نوزائیدہ سمیت دو بچے اور ان بچوں کے والد اوراس کے گاؤں کے رہائشی کی موت ہوئی ہے ’’۔