افغانستان :فضائی حملہ میں 8 جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل، 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ اروزگان میں فضائی حملہ میں طالبان کے 8جنگجو مارے گئے ۔افغانستان کے خصوصی فورس کے ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔افغانستان کی قومی فوج کی خصوصی مہم کور نے ایک بیان میں کہا‘‘انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر افغانستان کی فضائیہ نے ہفتہ کو ضلع دیھراود میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جس میں آٹھ جنگجو مارے گئے ’’۔ان حملوں میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی تباہ ہوا ہے ۔اس شورش زدہ صوبہ میں طویل عرصہ سے سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان زبردست جدو جہد ہوتی رہی ہے ۔طالبان گروپ نے اب تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔