تالقان، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے ضلع اشکمش میں طالبان کے ٹھکانوں پر کئے گئے فضائی حملوں میں 18 جنگجو مارے گئے اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد جواد ہزاری نے بتایا کہ فضائی حملے منگل کی رات کو کئے گئے جس میں 18 جنگجو مارے گئے اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ مسٹر محمد جواد ہزاری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز جنگجوؤں کے خاتمے کے لئے زمینی اور فضائی حملے جاری رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اب تک مذکورہ شورش زدہ ضلع کے کئی گاؤں کو جنگجوؤں سے خالی کرا لیا ہے ۔
