افغانستان: قندھار میں ہندوستانی قونصل خانہ بند

   

کابل: افغانستان میں طالبان کے حملوں کے پیش نظر ہندوستان نے قندھار قونصل خانہ بند کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدم کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان کی جانب سے اب تک افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔افغانستان میں طالبان کی پیش قدم کے پیش نظر ہندوستان نے قندھار کے سفارتخانے سے 50 بھارتی سفارتکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی بلا لیا۔ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاہم کابل کا سفارت خانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ہندوستانی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث مختلف خطرات لاحق ہیں اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ہمارے اہلکاروں کی حفاظت اور سلامی زیادہ اہم ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کو بند نہیں کیا گیا بلکہ موجودہ صورتحال اور قندھار شہر کے قریب جاری حملوں کے پیش نظر عملے کو واپس بلایا گیا ہے تاہم مقامی عملے کے ذریعے سفارتخانے کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔