افغانستان: مختلف پرتشدد واقعات میں 22 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل : افغانستان میں متعدد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 22 افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں 5 مختلف صوبوں میں ہوئیں۔ کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے 3 مختلف حملوں میں 4 سیکورٹی اہلکاروں اور یونیورسٹی کے ایک لیکچرار کو ہلاک کردیا۔ ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت اور طالبان کے مابین کوئی ڈیل نہیں ہوتی تو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد خانہ جنگی ایک نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔ اس برس 11 ستمبر تک اس شورش زدہ ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلاء مکمل ہو جائے گا۔