افغانستان مسجد دھماکہ :ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

جلال آباد19 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صوبہ ننگرھار میں جمعہ کو مسجد میں ہوئے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہو گئی اور 36 زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دھماکہ جمعہ کو السکہ منا میں نماز کے دوران ہوا ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے جلال آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ دھماکے کیلئے استعمال مواد کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔ ابتدائی رپورٹوں میں دھماکہ دہشت گردوں کی جانب سے دو مورٹار داغنے سے ہوا اور 32 افراد ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہو نے کی بات کہی گئی تھی ۔ اس حملے کی ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ تاہم اس علاقے میں طالبان اور داعش سرگرم ہیں ۔ صوبے کے گورنر شاہ محمود نے دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اور سکیورٹی فورسز کو دھماکے میں ملوث افراد کو جلد از جلد پکڑنے کی ہدایت دی ہے ۔