افغانستان : مسجد میں دھماکہ، 3 نمازی جاں بحق

   

کابل: طالبان حکام کے مطابق ضلع اسپن غر کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا جس میں 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، ہلاک اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ امام مسجد سمیت 12 افراد دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ ضلع سپین غر میں ہوا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔